ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update: کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت بدوستور نقطہ انجماد سے نیچے - کشمیر ٹھٹھرتی سردی

وادی کشمیر کے سبھی اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بدستور نقطہ انجماد سے نیچے ہے۔ ٹھٹھرتی سردی کے بیچ محکمہ موسمیات نے 21دسمبر تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ Kashmir Weather Update

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت بدوستور نقطہ انجماد سے نیچے

author img

By

Published : Dec 14, 2022, 12:27 PM IST

سرینگر: سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’سرینگر میں گزشتہ شب درجہ حرارت کے مقابلے میں 1.2 ڈگری سیلسیش کی کمی دیکھی گئی۔ جبکہ سال کے اس وقت کے دوران پارہ معمول سے تقریباً 2.4 ڈگری سیلسیس کم تھا۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ 5 دسمبر کے کم سے کم درجہ حرارت کے عین برابر ہے اور شہر میں اس سیزن کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔‘‘ Kashmir Weather Update

ان کا کہنا تھا کہ ’’قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 2.2 ڈگری سیلسیش کے مقابلے میں منفی 3 ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا۔ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن کے لیے درجہ حرارت معمول سے 1.9 ڈگری سیلسیس کم ہے۔ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 3 ڈگری سیلسیس کے مقابلے میں کم سے کم درجہ حرارت 5.3 ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مشہور سیاحتی مقام کے لیے معمول سے 1.5 ڈگری سیلسیش زیادہ تھا۔ اسی طرح، کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 0.4 ڈگری سیلسیش کے مقابلے میں منفی 0.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور اس جگہ کے لیے یہ معمول سے 0.8 ڈگری سیلسیس زیادہ تھا۔‘‘

شمالی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل یعنی گزشتہ رات منفی 5.5 ڈگری سیلسیش تھا۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور اسکیئنگ ریزورٹ کے لیے یہ معمول سے 0.2 ڈگری سیلسیش زیادہ تھا۔ کپوارہ قصبہ میں پارہ منفی 2.8 ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا ہوا جبکہ گزشتہ رات 1.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا۔ یہ معمول سے 1.1 ڈگری سیلسیس کم تھا۔‘‘

جموں میں گزشتہ رات کا درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیش کے مقابلے میں 6.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 2.8 ڈگری سیلسیش کم تھا۔ بانہال میں کم سے کم 3.6 ڈگری سیلسیس (معمول سے 1.9 ڈگری سیلسیش زیادہ)، بٹوٹ میں 3.5 ڈگری سیلسیس (معمول سے 0.2 ڈگری سیلسیس کم)، کٹرا میں 8.1 ڈگری سیلسیش (معمول سے 0.3 ڈگری سیلسیس زیادہ) اور بھدرواہ میں 1 ڈگری سیلسیش (0.6 ڈگری سیلسیش زیادہ) ریکارڈ کیا گیا۔‘‘

محکمہ موسمیات کے افسر نے بتایا کہ لیہہ لداخ میں منفی 11.5 ڈگری سیلسیش اور کگل میں منفی 11.3 ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے 21 دسمبر تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں: Experts on Climate Change موسمی تبدیلی: خصوصاً قبل از وقت برفباری باعث تشویش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.