ETV Bharat / state

کشمیر میں 24 دسمبر تک موسم سرد مگر خشک رہنے کا امکان - کشمیر شبانہ درجہ حرارت

No Snowfall in kashmir Till 24 Dec: وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری ہے جس سے لوگ گونا گوں مشکلات سے دو چار ہو رہے ہیں۔

ااا
سسس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 12:15 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر): وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے بیچ محکمہ موسمیات نے چوبیس دسمبر تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ظاہر کی ہے۔ شبانہ درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ درج ہونے کی وجہ سے کئی آبی ذخائر خاص کر شہرہ آفاق ڈل جھیل کے بعض حصے منجمد ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ادھر صبح کے اوقات میں کہرا چھائے رہنے کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں آئندہ ہفتے تک مسلسل موم خشک رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ وادی کے پہاڑی علاقوں میں 16 دسمبر کی رات کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعد ازاں 17 سے 24 دسمبر تک وادی میں موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا بھی امکان ہے۔ اور اس دوران وادی میں صبح کے وقت معمولی دھند چھائی رہ سکتی ہے۔

شبانہ درجہ حرارت کے حوالہ سے محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ گرمائی دارلحکومت سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں سردی جاری، خشک موسم سے لوگ پریشان

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.