ETV Bharat / state

Temperature in Kashmir: رواں ہفتے کشمیر میں پارہ 33 ڈگری تک پہنچ جائے گا : ماہر موسمیات - وادی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت

ماہر موسمیات کے مطابق رواں ہفتے وادی کشمیر میں درجہ حرارت 33 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جس کے بعد کہیں کہیں بارشیں ہو سکتی ہے۔ جموں وکشمیر میں مون سون کا اثر جمعرات سے پڑے گا جس دوران کہیں کہیں پر بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے ۔Temperature in Kashmir

رواں ہفتے کشمیر میں پارہ 33 ڈگری تک پہنچ جائے گا : ماہر موسمیات

author img

By

Published : Jun 27, 2022, 10:12 AM IST

سرینگر : کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد گرمی کی شدت میں اچانک اضافہ ہوا ہے، اتوار کے روز وادی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہر موسمیات کے مطابق رواں ہفتے پارہ 33 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ جمعرات کو کہیں کہیں پر بارشیں متوقع ہے۔

معروف ماہر موسمیات فیضان کینگ کے مطابق وادی کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد اتوار کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جون کے آخری ہفتے میں گرمی کی شدت میں اضافہ کوئی نئی بات نہیں ۔ اُن کے مطابق رواں ہفتے وادی کشمیر میں درجہ حرارت 33 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جس کے بعد کہیں کہیں بارشیں ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں مون سون کا اثر جمعرات سے پڑے گا جس دوران کہیں کہیں پر بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے ۔

دریں اثنا گرمائی دالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 16.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 8.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔ لداخ کے علاقے میں، دراس میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت 8.2، لیہہ 10 اور کرگل میں 13.8 تھا۔

جموں میں 26.3، کٹرہ میں 24.4، بٹوت میں 18.2، بانہال میں 16.6 اور بھدرواہ میں 15.4 درجہ حرارت کم سے کم ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثنا وادی میں ہفتے کو صبح سے ہی موسم خشک رہا اور دن گذرنے کے ساتھ ساتھ گرمی میں بھی اضافہ درج ہونے لگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.