کشمیر یونیورسٹی کو ابھی تک نیا رجسٹرار نہیں ملا - کشمیر یونیورسٹی رجسٹرد
Kashmir university Registrar کشمیر یونیورسٹی میں رجسٹرار کے عہدے کیلئے جنوری 2023 میں ایک باضابطہ طور پر مشتہر کیا گیا، جس کے بعد نومبر 2023 میں شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کا انٹرویو ہوا تھا۔
Published : Jan 16, 2024, 8:54 PM IST
سرینگر: کشمیر یونیورسٹی کو اب تک نیار جسٹرار نہیں ملا۔اس حوالے سے سال گزشتہ 2023 کے نومبر میں خالی اسامی کے لیے امیدواروں کے انٹرویو کے انعقاد کے بعد بھی ابھی تک نیا رجسٹرار نہیں مل سکا ہے۔
رجسٹرار کی خالی اسامی کو پُر کرنے کے لیے تقریباً دو سال کے عرصے کے بعد یونیورسٹی حکام نے بالآخر نومبر 2023 میں نئے رجسٹرار کی تقرری کے لیے انٹرویو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔امیدواروں کا انٹرویو نومبر 2023 میں ہوا اور سفارشات کو بھی جموں و کشمیر انتظامیہ کو بھیج دی گئیں۔
واضح رہے کہ کافی تاخیر کے بعد کشمیر یونیورسٹی میں رجسٹرار کے عہدا جنوری 2023 میں باضابطہ طور پر مشتہر کیا گیا، جس کے بعد نومبر 2023 میں شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کا انٹرویو ہوا۔
ادھر اسلامی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پہلے ہی رجسٹرار کے عہدے کو پُر کرنے کے عمل کو تیز کر دیا ہے،تاہم کشمیر یونیورسٹی کو تمام لوازمات پُر کرنے کے باوجود بھی نیا رجسٹرار نہیں مل پایا ہے۔قابل ذکر ہے کہ کشمیر یونیورسٹی جیسے بڑے تعلیمی ادارے اس وقت بطور انچارج رجسٹرار کے کام چلایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: