ETV Bharat / state

Kashmir University IIIT Manipur MoU :کشمیر یونیورسٹی اور آئی آئی آئی ٹی منی پور کے مابین مفاہمت

سنہ 2015میں قائم ادارہ آئی آئی آئی ٹی منی پور اور کشمیر یونیورسٹی کے مابین کمپیوٹر سائنسز، انجینئرنگ سمیت کئی شعبوں میں تعلیم و تحقیق

author img

By

Published : Jul 15, 2023, 2:14 PM IST

ا
ا

سرینگر (جموں و کشمیر) : کشمیر یونیورسٹی نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، سینا پتی، منی پور (IIIT Manipur) کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں طلباء کے تبادلے کے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ 2015 میں قائم کیا گیا ادارہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی حکومت ہند کی وزارت تعلیم کے ماتحت کام کرتا ہے اور یہاں کمپوٹر سائنسز، انجینئرنگ اور دیگر سائنسی شعبوں کے علاوہ ہیومنٹیز میں تعلیم دینے کے علاوہ تحقیقی کام بھی ہوتا ہے۔ یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان اور آئی آئی آئی ٹی منی پور کے ڈائریکٹر پروفیسر کرشنن بھاسکر نے اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔

کشمیر یونیورسٹی کی وی سی پروفیسر نیلوفر خان نے اس مفاہمت نامے کو اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اس مفاہمت نامے کی سنجیدگی سے پیروی کی جائے گی تاکہ طلباء اس سے مستفید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے تبادلہ پروگراموں سے اداروں کے درمیان مضبوط تعلقات کی بنیاد بنتی ہے اور اس سے طلباء کو علم اور نظریات کا تبادلہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس موقع پر پروفیسر کرشنن بھاسکر نے مفاہمت نامے کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور اس عزم کا اظہارکیا کہ اس کے مقاصد کو حقیقی روپ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Signed MoU with Jammu University ہائی ایلٹیٹیوڈ وارفیئر اسکول نے جموں یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے

جموں و کشمیر کی مختلف یونیورسٹیز خاص کر کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے قومی و بین الاقوامی سطح کی یونیورسٹیز سمیت دیگر شہرت یافتہ تعلیمی اداروں کے ساتھ انفارمیشن شیئرنگ اور طلبہ کو ایکسپوژر فراہم کرنے غرض سے ایم او یو سائن کیے جاتے ہیں۔ کشمیر یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طلبہ خاص کر ریسرچ اسکالرز کو جدید تقاضوں اور تحقیق سے آشنا کرنے کی غرض سے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید مفاہمت معاہدے انجام دئے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.