کشمیر یونیورسٹی 7 فروری سے درس و تدریس کا کام کاج شروع کرنے جارہی ہے۔ تاہم طلبا کے لیے ہاسٹل کھولنے پر حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔
اگرچہ کلسٹر یونیورسٹی اور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پہلے ہی نوٹیفیکشن جاری کر دی ہے کہ مذکورہ یونیورسٹیز رواں ماہ کی 15 فروری سے کھلیں گی۔ تاہم کشمیر یونیورسٹی نے یکم فروری سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بعد میں یونیورسٹی حکام نے اپنی ایک الگ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سرمائی چھٹیوں میں مزید توسیع کرتے ہوئے رواں ماہ 7 تاریخ تک بڑھا دی ہے جس کی رو سے سرمائی تعطیلات کے بعد اب کشمیر یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں 7 فروری سے شروع ہونے جارہی ہیں۔
ادھر یونیورسٹی حکام کے اس فیصلے کے بعدطلبا نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ اگر اگلے ہفتہ یونیورسٹی کھل رہی تو ہاسٹل کھولنے کے لئے ابھی تک حتمی فیصلہ کیوں نہیں لیا گیا ہے۔
طلبا کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں بہت سارے زیر تعلیم طلبا دورافتادہ اور دشوار گزار علاقوں سے آتے ہیں جن کے لئے تعلیمی سرگرمیاں شروع ہونے سے قبل ہی ہاسٹل کھولے جانے چاہئے تاکہ وہ بآسانی اور بنا کسی مشکل یا پریشانی کے کلاسز میں حاضر ہو پائے۔
واضح رہے کہ یونیورسٹی میں گریز،کیرن ،راجوری،پونچھ اور دیگر دوردراز علاقوں اور اضلاع کےطلبا بھی زیر تعلیم ہیں۔
کشمیر یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں شروع کرنے اور طلبا کے ہاسٹل کھولنے کے معاملے کے تعلق سے جب ڈین اکیڈمک افیئر سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہاسٹل کھولنے کے سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو چند دنوں میں ہاسٹل کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ لے گی۔
کشمیر یونیورسٹی میں 7 فروری سے درس و تدریس کا کام شروع - سرمائی تعطیلات
کشمیر یونیورسٹی سرمائی تعطیلات کے بعد 7 فروری کو کھل رہی ہے۔