ETV Bharat / state

کشمیر یونیورسٹی کے 8 اور 9 جنوری کے انڈرگریجویٹ امتحانات ملتوی

وادی کشمیر کے میدانی اور بالائی علاقوں میں بھاری برف باری اور اس سے پیدا شدہ صورتحال کے بیچ کشمیر یونیورسٹی نے 8 اور 9 جنوری کو لیے جانے والے انڈر گریجویٹ امتحانات کو ملتوی کر دیے ہیں۔

کشمیر یونیورسٹی کے 8 اور 9 جنوری کے انڈرگریجویٹ امتحانات ملتوی
کشمیر یونیورسٹی کے 8 اور 9 جنوری کے انڈرگریجویٹ امتحانات ملتوی
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 2:02 PM IST

کشمیر یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ارشاد احمد ناوچو نے بتایا کہ انڈر گریجویٹ سیکنڈ ائیر امتحانات جو آئندہ کل یعنی 8 اور 9 جنوری کو لیے جانے والے تھے، تاہم برفباری کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر یہ امتحانات ملتوی کر دئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملتوی شدہ امتحانی پرچے کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان الگ سے کیا جائے گا۔ تاہم ایم ڈی اور ایم ایس کورسوں کے لئے جانے والے امتحانات طئے شدہ شیڈول کے مطابق آج لیے جارہے ہیں۔

جموں و کشمیر میں نئی صنعتی پالیسی کا اعلان

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں اتوار کی صبح بھاری برفباری شروع ہوئی جو مسلسل 4 روز تک جاری رہی، اگر آج موسم میں بہتری آئی ہے، تاہم برفباری کی وجہ سے معمولی زندگی متاثر ہے ۔ وادی میں آج پانچ روز بعد فضائی سروس بحال ہو گئی، تاہم کشمیر کے بیرون دنیا سے زمینی رابطے بدستور منقطع ہیں۔

وادی کشمیر کو بیرون دنیا سے ملانے والی 270 کلو میٹر طویل سرینگر – جموں قومی شاہراہ گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.