ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ ہسپتال کا گراؤنڈ فلور کووڈ وارڈز میں تبدیل کیا جا رہا ہے جبکہ وہاں داخل کئے گئے مریضوں کو دوسرے فلور میں منتقل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گراونڈ فلور میں اس صورتحال کیلئے مرمت کی جارہی ہے، جس میں طبی عملے اور کووڈ مریضوں کے داخلے کیلئے علیحدہ راستہ بنایا جارہا ہے۔
طبی عملے کیلئے درکار حفاظتی کٹز کی کمی کے شکایات کے متعلق انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے طبی عملے میں درجہ بندی کے مطابق حفاظتی کٹز فراہم کئے جا رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ جو طبی عملہ کووڈ 19 وارڈز میں تعینات ہے انکو خصوصی حفاظتی کٹز دیے جا رہے ہیں، اور جو عام مریضوں کے علاج و معالجہ پر مامور ہے انکو الگ مساسکز اور اپرن دئے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 مثبت کیسز کی تعداد 207 پہنچ گئے ہیں جبکہ 46 ہزار سے زائد افراد نگہداشت میں رکھے گئے ہیں۔اس وبا کو پھیلاؤ سے روکنے کیلئے گزشتہ 23 روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے جس دوران لوگ گھروں میں ہی محدود ہے۔