ETV Bharat / state

نظر بند پی ڈی پی رہنما غلام نبی لون کے آبائی گھر میں نقب زنی

پی ڈی پی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر غلام نبی لون جو فی الحال سرینگر میں واقع سرکاری رہائش گاہ میں نظر بند ہیں، ضلع بڈگام کے ہانجورہ میں واقع ان کے آبائی مکان میں گزشتہ ہفتے مبینہ طور پر چوری کی واردات انجام دی گئی تھی۔

نظر بند پی ڈی پی رہنما غلام نبی لون کے آبائی گھر میں نقب زنی
نظر بند پی ڈی پی رہنما غلام نبی لون کے آبائی گھر میں نقب زنی
author img

By

Published : Mar 5, 2020, 5:24 PM IST

غلام نبی لون کے فرزند مظفر بنی لون نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پانچ روز قبل وہ اپنی ماں کے ساتھ اپنے آبائی گھر ہانجورہ گئے تھے لیکن گھر میں داخل ہوتے ہی انہوں دیکھا کہ سارا سازو سامان تہس نہس کیا گیا تھا اور گھر کے کئی دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔

نظر بند پی ڈی پی رہنما غلام نبی لون کے آبائی گھر میں نقب زنی

مظفر نبی لون نے بتایا کہ پانچ اگست کے بعد حکومت نے انک ے آبائی گھر میں تعینات سیکورٹی کو واپس بلایا تھا اور نامساعد حالات کی وجہ سے اہل خانہ گھر میں نہیں بیٹھ سکتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پولیس میں چوری کے واقع کی رپورٹ درج کرائی ہے اور چوری ہوئے سامان کا تخمینہ تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ غلام نبی لون اس وقت سرینگر کے تلسی باغ میں واقع سرکاری رہائش گاہ میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ مقیم ہیں جہاں وہ چوبیس گھنٹے سکیوریٹی اہلکاروں کی نگرانی میں ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.