ETV Bharat / state

خوانچہ فروش لاک ڈاؤن میں نرمی کے حق میں

سرینگر سے تعلق رکھنے والے خوانچہ فروشوں نے لاک ڈائون میں نرمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ امداد و ریلیف پر منحصر رہنے کے بجائے خود روزگار کما سکیں۔

خوانچہ فروش لاک ڈاؤن میں نرمی کے حق میں
خوانچہ فروش لاک ڈاؤن میں نرمی کے حق میں
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 8:19 PM IST

لاک ڈاون کے باعث کشمیر میں ہزاروں خوانچہ فروشوں کا روزگار متاثر ہوا ہے اور انتظامیہ نے ہر خوانچہ فروش کو ایک ہزار روپیے ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم خوانچہ فروش اس ریلیف سے مطمئن نہیں ہیں، وہ انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ انکو کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنا روزگار کما سکیں۔

انتظامیہ کی جانب سے دیے جانے والے ریلیف پر انکا کہنا ہے کہ ’’اس میں بندر بانٹ ہو رہی ہے‘‘ اور ریلیف کی قلیل رقم سے وہ اپنا گھر نہیں چلا سکتے ہیں۔

خوانچہ فروش لاک ڈاؤن میں نرمی کے حق میں

سرینگر سے تعلق رکھنے والے متعدد خوانچہ فروشوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہیں کام کرنے کی اجازت دی جائے اور وہ کووڈ19 کے رہنمایانہ خطوط پر عمل درآمد کرکے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن نے کشمیر کے تاجروں اور محنت کشوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے کیونکہ گزشتہ برس پانچ اگست سے سرکار کی طرف سے جموں و کشمیر میں سخت ترین بندشیں نافذ کی گئی تھیں جس سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.