ETV Bharat / state

کشمیر میں اسکول یکم مارچ کو کھلیں گے - وادی میں سکول

ناظمِ تعلیم، کشمیر محمد یونس ملک نے کہا کہ وادی میں اسکول اپنے شیڈول کے مطابق یکم مارچ کو ہی کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں تیاری پانچ دن پہلے ہی مکمل کر لیں۔

کشمیر میں اسکول یکم مارچ کو کھلیں گے
کشمیر میں اسکول یکم مارچ کو کھلیں گے
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 8:52 PM IST

یونس ملک نے جمعے کو یہاں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا: 'اسکول کھلنے کے معاملے پر کوئی کنفیوژن نہیں ہے۔ آپ کو پتہ ہے کہ سرکار کی طرف سے ایک حکمنامہ جاری ہوا ہے۔ اسکول اپنے شیڈول کے مطابق یکم مارچ کو ہی کھلیں گے۔ اسی حکمنامے کے مطابق جموں میں اسکول کھل چکے ہیں'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'چونکہ بہت عرصے کے بعد ہم اسکولوں کو کھولنے جا رہے ہیں۔ اس لئے اسکولوں کے سربراہان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پانچ چھ دن پہلے ہی تمام تر تیاری مکمل کر لیں۔ انہیں یقینی بنانا ہوگا کہ اسکول کھلنے کے وقت ایس او پیز کی عمل آوری میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.