ETV Bharat / state

کشمیر میں کورونا سے ایک اور خاتون کی موت - ای ٹی وی بھارت

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے میڈکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو جمعرات کی صبح اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ نمونیا کی بیماری میں مبتلا تھی۔

KASHMIR REPORTS ANOTHER COVID-19 RELATED DEATH, TOLL REACHES 36
کورونا وائرس سے خاتون کی موت، اموات کی تعداد 36 ہوگئی
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 10:55 AM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہوکر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے- جمعہ کے روز کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور خاتون ہلاک ہوگئی اور اس طرح سے کووڈ 19 سے متاثر ہوکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے-

KASHMIR REPORTS ANOTHER COVID-19 RELATED DEATH, TOLL REACHES 36
کورونا وائرس سے خاتون کی موت، اموات کی تعداد 36 ہوگئی
ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں آج ایک 65 سالہ کورونا وائرس کی شکار خاتون ہلاک ہوگئی جس کا کورونا وائرس ٹیسٹ گزشتہ دیر رات کو مثبت آیا تھا- مذکورہ خاتون سرینگر کے بٹہ مالو علاقے سے تعلق رکھنے والی تھیں- اس طرح سے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہو کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 36 ہوگئی ہیں۔ ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے میڈکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو جمعرات کی صبح اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ نمونیا کی بیماری میں مبتلا تھی۔ تاہم ایک روز بعد یہاں ان کی موت واقع ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا کووڈ 19 ٹیسٹ گزشتہ شب مثبت آیا تھا۔

تازہ ترین اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 36 ہوگئی۔ اب تک سرینگر ضلع میں وائرس کی وجہ سے 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جو جموں و کشمیر میں پہلے نمبر پر ہیں۔ اس کے بعد بارہمولہ میں سات، اننت ناگ میں پانچ، کولگام میں چار، شوپیاں، بڈگام اور جموں میں دو جبکہ بانڈی پورہ، کپواڑہ، ڈوڈہ اور ادھم پور میں بلترتیب ایک ایک کی موت واقع ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.