جموں وکشمیر میں آج ناول کورونا وائرس کے 444 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 84 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 21416 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 396 ہو گئی ہے۔
آج جموں سے 206 اور کشمیر سے 238 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔
میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 62، بارہمولہ 7، کولگام 4، شوپیاں 22، اننت ناگ 28، کپواڑہ 10، پلوامہ 62، بڈگام 6، بانڈی پورہ 24، گاندربل 13، جموں 65، کٹھوعہ 5، راجوری 18، ادھم پور 69، رامبن 13، سامبا 8، پونچھ 16، کشتواڑ 2، ڈوڈہ میں3 اور ریاسی میں 7 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔
کشمیر میں سری نگر 5153 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جس کے بعد بارہمولہ 1931، کلگام 1512، شوپیان 1468، اننت ناگ 1339، پلوامہ 1600، کپواڑہ 1108، بڈگام 1297، بانڈی پورہ 779، اور گاندربل میں 434 کیسز درج کئے گئے ہیں۔
جموں صوبے میں جموں ضلع میں 1187، راجوری 709، رامبن 550، کٹھوعہ 535، ادھم پور 541، سامبا 438، ڈوڈہ 291، پونچھ 234، ریاسی 163 اور کشتواڑ میں 147 کیسز ہیں۔
نئے کیسز کے ساتھ ہی کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 16621 ہو گئی ہے جبکہ جموں میں 4795 معاملے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوسری عید کو بھی رونقیں مدھم
دریں اثنا آج کووڈ-19 کے مزید 256 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ صحتیاب ہو چکے افراد کی کل تعداد 13127 ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔
لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔