ETV Bharat / state

JK Police Won 76 Medalsچھہتر پولیس تمغے حاصل کرکے کشمیر پولیس کو ملا دوسرا نمبر

چھہتر پولیس تمغے حاصل کرکے کشمیر پولیس نے دوسرا نمبر حاصل کیا ہے۔ اس طرح تمغوں کی تعداد میں کشمیر پولیس دوسرے نمبر پر ہے، جے کے پولیس کو 76 پولیس تمغے ملے۔

JK Police 76 Medals
JK Police 76 Medals
author img

By

Published : Aug 14, 2023, 3:27 PM IST

سرینگر: یوم آزادی کے موقع پر مرکزی سرکار نے جموں وکشمیر پولیس کے 76 افسران و اہلکاروں کو پولیس میڈل سے نوازا ہے، جو ریاست مہاراشٹر کے بعد دوسرے پائیدان پر ہے۔ یاد رہے کہ یوم جمہوریہ اور یوم آزادی پر ملک میں پولیس اہلکاروں و افسران کو امن و امان بحال رکھنے اور نمایاں کارکردگی انجام دینے پر پولیس میڈل دیے جاتے ہیں۔ جموں وکشمیر پولیس کو عسکریت پسندی کا مقابلہ کرنے پر یوم جمہوریہ یا یوم آزادی پر انعامات سے سرفراز کیا جاتا تھا۔ گزشتہ برس جموں وکشمیر پولیس کو یوم جمہوریہ پر 125 میڈل ملے تھے۔ تاہم امسال 76 میڈل سے اس کے افسران و اہلکاروں کو نوازا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دیے جانے والے انعامات میں 55 جموں وکشمیر پولیس افسران و اہلکاروں کو پولیس میڈل فار گیلنٹری، ایک افسر کو پریسیڈنٹ میڈل فار ڈسٹنگوشڈ سروس اور 20 پولیس میڈل فار میریٹورئس سروس ملے ہیں۔ میڈل فہرست میں پولیس کے کشمیر زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وجے کمار، ڈپٹی انسپکٹر جنرل وسطی کشمیر رینج سجیت کمار، سابق ڈی آئی جی جنوبی کشمیر عبدالجبار، سابق ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی، سابق ایس ایس پی کلگام جی وی سندیپ چکرورتی شامل ہیں۔

دوسرے نمبر پر فہرست میں شامل ہونے پر جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے میڈل حاصل کرنے والے اہلکاروں و افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ دلباغ سنگھ نے مزکری سرکار، وزیر داخلہ امیت شاہ، جموں وکشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا اور محکمہ داخلہ کے افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مزکری سرکار نے جموں وکشمیر پولیس کی نمایاں کارکردگی، ان کی بہادری اور پیشہ ورانہ خدمات کی قدر کرتے ہوئے ان کو انعامات سے نوازا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.