ETV Bharat / state

کشمیر: سرکاری ہسپتالوں اور اسکولوں میں انٹرنیٹ بحال - Internet at govt hospitals

وادی کشمیر میں سال نو کا جشن تو نہیں منایا گیا لیکن وادی کے لیے تھوڑی راحت کی خبر ضرور ہے۔ یہاں کے سرکاری ہسپتالوں اور اسکولوں میں انٹرنیٹ جبکہ تمام فونز پر ایس ایم ایس سروسز بحال کر دیے جانے کی خبر ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Dec 31, 2019, 7:42 PM IST

Updated : Jan 1, 2020, 7:43 AM IST

جموں وکشمیر انتظامیہ نے کہا ہے کہ 31 دسمبر کی آدھی رات سے تمام سرکاری ہسپتالوں اور اسکولوں میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات اور تمام موبائل فونز پر ایس ایم ایس خدمات بحال کردی جائیں گی۔

یہ اعلان جموں و کشمیر کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل نے منگل کے روز کیا۔

پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل کی پریس کانفرنس

مرکزی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو دفعہ 370 کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے سے چند گھنٹے قبل انٹرنیٹ خدمات اور مواصلاتی رابطوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ متعدد سیاسی رہنماؤں بشمول سابق وزرائے اعلیٰ داکٹر فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو نظربند کردیا گیا۔

تاہم 14 اکتوبر کو پوسٹ پیڈ موبائل سروس کو بحال کیا گیا، لیکن پری پیڈ موبائل سروس بدستور معطل ہے۔

مرکز کے زیر انتظام تمام ہسپتالوں اور اسکولوں میں تمام موبائل فون اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات سمیت دیگر تمام فونز پر ایس ایم ایس کی خدمات 31 دسمبر کی آدھی رات سے بحال کردی گئیں۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے نظر بند سیاسی رہنماؤں کی رہائی کے بارے میں کہا کہ انتظامیہ صورتحال کا مستقل جائزہ لے رہی ہے اور مناسب وقت پر ان کی رہائی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 5 سیاسی رہنماؤں کو رہا کیا گیا جن میں پی ڈی پی کے دو، نیشنل کانفرنس کے 2 اور پیپلز کانفرنس کا ایک رہنما شامل ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jan 1, 2020, 7:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.