ETV Bharat / state

'کشمیر فائٹ بلاگ معاملہ، لین دین کرنے والے افراد کو پولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایت - صحافی شجاعت بخاری

جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کے روز سماجی کارکنان، سیاسی رہنماؤں، سرکاری افسران اور صحافیوں کو دھمکیاں دینے والے ایک گروپ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کرنے کے بعد متعدد افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائیں۔

J&K Police
جموں و کشمیر پولیس
author img

By

Published : Jul 23, 2021, 8:21 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ ’’کشمیر فائٹ ورڈپریس ڈاٹ کام‘‘ معاملے میں گرفتاریوں اور تحقیقات کے متعلق متعدد خدشات اور افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد، ریکارڈ، ڈاٹا، حقائق اور دستاویزات کی تحقیقات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ گرفتار کئے گئے فرد یا افراد نے متعدد اشخاص سے لیں دین کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ’’بعض لین دین پیشہ (کیرئیر) کے سلسلے میں یا دیگر لازمی امور کے لیے انجام دیے گئے ہیں، لیکن دھوکہ دہی اور فراڈ لین دین کو حقیقی لین دین سے الگ کرنے کے لئے عوام سے تعاون کی ضرورت ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: لوگوں کو دھمکی دینے والے ایک گروپ کے 5 افراد گرفتار

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جو لوگ گرفتار کئے گئے افراد کے ساتھ لین دین کر چکے ہیں وہ پولیس کے ساتھ رضاکارانہ طور پر رابطہ کرکے لین دین کے متعلق جانکاری دے سکتے ہیں جس سے تحقیقاتی ایجنسی کو آسانی ہوگی اور لین دین کرنے والے افراد کو بھی پریشانیوں کا سامنا نہیں ہوگا۔

پولیس نے اس ضمن میں ایس پی ایسٹ تنوشری، جو اس معاملے کی تحقیقات کی قیادت کررہی ہیں، کے ساتھ ای میل یا روبرو رابطہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پولیس نے سرینگر میونسپلٹی (ایس ایم سی) کے سکریٹری اکبر صوفی اور ان کے دو بچوں سمیت پانچ افراد کو ’’کشمیر فائٹ ورڈ پریس ڈاٹ کام‘‘ معاملے میں گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر فائٹ بلاگ معاملہ، ایس ایم سی کے سیکرٹری معطل

پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد اس بلاگ کے ذریعے افسران، صحافیوں اور سماجی کارکنان کو دھمکاتے اور ڈراتے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اسی بلاگ پر مرحوم صحافی شجاعت بخاری اور وکیل بابر قادری کو دھمکیاں دی گئی تھیں اور بعد میں دونوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.