ETV Bharat / state

کشمیر: مختلف مقامات پر کرائم برانچ کے چھاپے

author img

By

Published : Mar 6, 2020, 3:17 PM IST

جموں کشمیر پولیس کی کرائم برانچ نے جموں و کشمیر پروجیکٹ کنسٹرکشن کارپوریشن کی جانب سے ٹھیکے الاٹ کرنے میں بے ضابطگیوں اور غیرقانونی تقررات کے معاملے میں جمعہ کو ریاست کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔

کشمیر: مختلف مقامات پر کرائم برانچ کے چھاپے
کشمیر: مختلف مقامات پر کرائم برانچ کے چھاپے

کرائم برانچ نے گاندربل، شوپیان اور کپواڑہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے تعمیراتی کاموں اور عمارتوں کی جانچ کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس کرائم برانچ نے جموں و کشمیر پروجیکٹ کنسٹرکشن کارپوریشن کے سابق منیجنگ ڈائرکٹر دلیپ ٹھسو کو غیرقانونی تقررات اور ٹھیکے الاٹ کرنے میں بے ضابطگیوں کے معاملہ میں گرفتار کیا تھا۔

جموں و کشمیر پروجیکٹ کنسٹرکشن کارپوریشن سرکار کی اپنی ایک ایجینسی ہیں جو سرکاری تعمیرات جسیے عمارتیں، ہسپتال اور بڑے پل تعمیر کرنے کے ٹھیکے ٹھیکیداروں کو الاٹ کرتی ہے۔

ایجنسی کے خلاف بے ضابطگیوں کے معاملے پر متعدد شکایتیں وصول ہونے کے بعد حکومت نے ایک کیمیٹی تشکیل دی تھی جس کے بعد کمیٹی نے شکایتوں کو حقیقیت پر مبنی قرار دیا تھا۔ جموں و کشمیر پولیس کی کرائم برانچ نے اس سلسلہ میں تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے سابق منیجنگ ڈائریکٹر دلیپ ٹھسو کو گرفتار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.