اطلاعات کے مطابق مشتبہ عسکریت پسندوں نے آج شہر خاص کے کاؤڈارہ میں گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں تین بچے زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف اہلکار کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، تاہم یہ سڑک کے کنارے پر پھٹ گیا۔ دھماکے میں دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس نے فوری طور سے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کر دی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔