ETV Bharat / state

Justice Rajesh Sekhri Takes Oath: جسٹس راجیش سیکھری نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کا حلف لیا - Rakesh Sekhri appointed additional Judge JKLHC

مرکزی وزارت قانون و انصاف نے دو برس کے لیے راجیش سیکھری کو ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کا ایڈیشنل جج مقرر کرنے کا حکم جاری کیا۔ جموں میں پیدا ہوئے راجیش سیکھری 1995 میں بطور منصف شامل ہوئے۔ 1998 میں ڈپٹی جج اور 2008 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر فائز ہوئے۔ Rakesh Sekhri appointed additional Judge JKLHC

justice-rajesh-sekhri-takes-oath-as-additional-judge-of-JKLHC
جسٹس راجیش سیکھری نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کا حلف لیا
author img

By

Published : Jul 29, 2022, 10:40 PM IST

سرینگر: ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کے چیف جسٹس پنکج متھل نے جمعہ کے روز جسٹس راجیش سیکھری کو عدالت کے نئے ایڈیشنل جج کے طور پر حلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب میں جسٹس علی محمد ماگرے، جسٹس سنجیو کمار، جسٹس سندھو شرما، جسٹس سنجے دھر، جسٹس جاوید اقبال وانی، جسٹس محمد اکرم چودھری اور جسٹس موکشا کھجوریہ کاظمی نے شرکت کی جب کہ جسٹس تاشی ربستان، جسٹس رجنیش اوسوال، جسٹس ونود چٹرجی کول، جسٹس پونیت گپتا، جسٹس موہن لال، جسٹس راہول بھارتی اور جسٹس وسیم صادق نرگل نے جموں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریب میں شرکت کی۔

جسٹس راجیش سیکھری نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کا حلف لیا

جسٹس راجیش سیکھری کے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر ترقی کے ساتھ ہائیکورٹ جموں و کشمیر کے ججوں کی تعداد 17 کی منظور شدہ تعداد کے مقابلے میں چیف جسٹس سمیت 16 ججوں تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ صدر ہند دروپدی مُرمو نے بدھ کے روز راجیش سیکھری کو ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا ہے۔

مرکزی وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ "بھارت کے آئین کے دفعہ 224 کی کلاسز (1) کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر ہند دروپدی مُرمو نے راجیش سیکھری کو دو برس کے لیے ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا ہے۔"Rakesh Sekhri appointed additional Judge JKLHC

مزید پڑھیں:

جموں میں پیدا ہوئے راجیش سیکھری نے 1989 میں ایس ڈی سبھا ہائی سیکنڈری اسکول سے دسویں جماعت پاس کیا، جس کے بعد انہوں نے گورنمنٹ گاندھی میموریل سائنس کالج سے گریجویشن کی۔ راجیش سیکھری 1995 میں بطور منصف شامل ہوئے۔ 1998 میں ڈپٹی جج اور 2008 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر فائز ہوئے۔

انہوں نے سی جے ایم راجوری اور کرگل، خصوصی جج ٹاڈا/پوٹا کورٹ سرینگر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اننت ناگ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جموں، پرنسپل ڈسٹرکٹ جج ریاسی رامبن اور بارہمولہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.