ETV Bharat / state

صحافی گوہر گیلانی پر دائر مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ - casewithdrawn

گزشتہ روز جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے کشمیر کے سینیئر صحافی گوہر گیلانی کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر وادی کی صحافتی انجمنوں نے مذمت کرتے ہوئے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مقدمے کو واپس لیا جائے اور صحافیوں کو اپنے فرائض انجام دینے کیلئے سازگار ماحول کو یقینی بنایا جائے۔

kpc
صحافی گوہر گیلانی پر دائر مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 8:47 PM IST

کشمیر پریس کلب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پریس کاؤنسل آف انڈیا کو تحریری طور ان معاملات کی آگاہی کرے گی۔ پریس کلب نے کہا کہ ان معاملات پر وہ جموں و کشمیر لیفٹینٹ گورنر جی سی مرمو کو میمورینڈم پیش کریں گے۔

وہیں کشمیر ورکنگ جرنلسٹز ایسوسیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر میں ’’صحافی پولیس کے دھونس دباؤ سے متاثر اور پسپا نہیں ہوں گے۔‘‘انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے کشمیر میں ہمیشہ پُر خطر حالات میں اپنا کام انجام دے کر صحافت اور آزاد رائے کے کی آبیاری کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’گوہر گیلانی نے ہمیشہ حق کو ترجیح دے کر بغیر کسی خوف کے اپنے پیشہ وارانہ کام انجام دیے ہیں جو حکام کو ناگوار لگ رہا ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کل پولیس نے گوہر گیلانی پر سوشل میڈیا پر اپنے پوسٹس اور تحریروں کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور انہیں قومی سالمیت کے لئے خطرہ قرار دینے کے الزامات عائد کر انکے خلاف سرینگر کے سائبر پولیس تھانے میں مقدمہ زیر نمبر 11/2020 A درج کیا ہے۔

یاد رہے کہ پولیس نے اس سے قبل ایک خاتون فوٹو جرنلسٹ مسرت زہرہ اور روزنامہ ’دی ہندو‘ کے جموں کشمیر کے نمائندے پیرزادہ عاشق کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا تھا جس کے خلاف یہاں کی سیاسی جماعتوں کے علاوہ صحافتی انجمنوں نے بھی سخت مذمت کی ہے۔

عالمی سطح پر صحافیوں کی بہبود اور حق آزاد رائے پر کام کرنے والی صحافتی انجمنوں نے بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس سے ان مقدموںکو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.