علیحدگی پسندوں کی جانب سے جاری کئے گئے ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’دہلی جیل میں این آئی اے کی جانب سے ہراسانی کے باعث محمد یاسین ملک کو بھوک ہڑتال پر جانا پڑا۔‘‘
پریس بیان میں یاسین ملک کے لگاتار بارہویں دن بھوک ہڑتال پر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’’محمد یاسین ملک کی نازک حالت کے سبب انہیں دہلی کے RMLاسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔‘‘
محمد یاسین ملک کے ساتھ ’’نا روا اور نازیبا سلوک‘‘ کے لئے علیحدگی پسندوں نے منگلوار 23اپریل کو ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔