سرینگر: جموں وکشمیر ریکنسیلیشن فرنٹ نے جمعہ کے روز سرینگر کے تاریخی لال چوک میں کشمیر میں ہو رہی ٹارگیٹ ہلاکتوں کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کی، وہیں جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے علاوہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کے خلاف بھی نعرہ بازی کی۔احتجاجیوں نے کشمیری پنڈتوں کو وادی سے نقل مکانی نہ کرنے کی اپیل کی۔JKRF Protests in Lal Chowk Srinagar Against killing in Kashmir
مزید پڑھیں:
وہیں اور ایک احتجاجی نے کہا کہ کسی بھی مزدور کا قتل انسانیت کا قتل ہے، یہ کوئی جہاد نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں جہاد لفظ کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ایک اور احتجاجی کا کہنا تھا کہ میری پنڈتوں سے اپیل ہے کہ کشمیر چھوڑ کر نہ جائیں نوے کی دہائی میں ہم سے غلطی ہوگئی لیکن آج ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔