ETV Bharat / state

دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان مارچ میں ہوگا

امتحانی نتائج میں تاخیر ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے وینا پنڈتا نے کہا کہ سال 2020 گزشتہ برسوں کی مقابلے میں کوروناوائرس کی وجہ سے مختلف نوعیت کا رہا۔ جس کے باعث نتائج ظاہر کرنے میں ڈیڑھ ماہ کے بجائے دو ماہ کا زائد عرصہ لگ گیا ہے۔

مارچ میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 10:54 AM IST

جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی چیئرپرسن نے کہا ہے کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج مارچ کے پہلے ہفتے میں ظاہر کیے جائے گے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی چئیرپرسن وینا پنڈتا نے کہا کہ رواں برس نومبر میں لئے گئے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج اگلے ماہ مارچ کے پہلے ہفتے میں ظاہر کئے جائے گا اور اس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔
امسال امتحانی نتائج میں تاخیر ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے وینا پنڈتا نے کہا کہ سال 2020 گزشتہ برسوں کی مقابلے میں کوروناوائرس کی وجہ سے مختلف نوعیت کا رہا۔ جس کے باعث نتائج ظاہر کرنے میں ڈیڑھ ماہ کے بجائے دو ماہ کا زائد عرصہ لگ گیا ہے۔
انہوں نے وجوہات گردانتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 کی عالمی وبا کے دوران کام کاج چلینج سے بھرپور رہا جس کے باعث امتحانات اکتوبر کے بجائے نومبر میں تاخیر سے لئے گئے۔

دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان مارچ میں ہوگا
خیال رہے بورڈ کی جانب سے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان چالیس دن کے اندر اندر کیا جاتا تھا تاہم اس مرتبہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نتائج ظاہر کرنے میں تاخیر ہوئی۔

چیئرپرسن نے طلباء سے اپیل کی کہ نتائج کے حوالے سے افوہوں پر کان نہ دھرے اور اگلے کلاس کی تیاریوں میں جٹ جائے۔
واضح رہے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات گزشتہ برس نومبر مہینے میں لیے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.