ETV Bharat / state

بارہویں کے امتحانات: پہلے پرچے کی تاریخ میں تبدیلی

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے بارہویں جماعت کے لئے جو ڈیٹ شیٹ جاری کی گئی ہے، اس کے مطابق 10 نومبر کو پہلے پرچے کا امتحان لینا مقصود تھا۔ تاہم اس میں اب تبدیلی کی گئی ہے۔

بارہویں جماعت کے پہلے امتحانی پرچے کی تاریخ میں تبدیلی

author img

By

Published : Nov 2, 2020, 10:31 AM IST

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بارہویں جماعت کے پہلے امتحانی پرچے کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔ جس کے بعد اب بارہویں جماعت کا پہلا پرچہ 10 نومبر کے بجائے 12 نومبر کو لیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے بارہویں جماعت کے لئے جو ڈیٹ شیٹ جاری کی گئی، اس کے مطابق 10 نومبر کو پہلے پرچے کا امتحان لینا مقصود تھا۔ تاہم اس میں اب تبدیلی کی گئی ہے۔

بورڈ کے جوائنٹ سیکرٹری اگزامنیشن اعجاز احمد حقاق کا کہنا ہے 10 نومبر کو ایس ایس آر بی کے امتحانات لینے کا شیڈول طے ہے جس کے پیش نظر بارہویں جماعت کے پہلے امتحانی پرچے کے شیڈول میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب نئے شیڈول کے مطابق بارہویں کے پہلے پرچے کا امتحان رواں ماہ کی 12 کو لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.