ETV Bharat / state

Waqf Board Reviews Milad Arrangements میلادالنبی کی تقریبات کے پیش نظر وقف بورڈ نے انتظامات کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Sep 29, 2022, 5:45 PM IST

عید میلاد النبیﷺ کی تقریب کے سلسلے میں منعقدہ جائزہ میٹنگ کے دوران وقف چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے امید ظاہر کی کہ متبرک ایام کے دوران تقریبات کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے تمام متعلقین اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائیں گے۔

میلادالنبی ﷺ کی تقریبات کے پیش نظر وقف بورڈ نے لیا انتظامات کا جائزہ

سرینگر: عید میلادالنبیﷺ کی تقریبات کے پیش نظر جموں وکشمیر مسلم وقف بورڈ کی جانب سے ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی ہے۔ میٹنگ کی صدارت وقف بورڈ کی چئیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کی۔ میٹنگ کے دوران مختلف محکمہ جات- جن میں محکمہ جل شکتی، بجلی، سرینگر میونسپل کارپوریشن اور فائر اینڈ ایمرجنسی سمیت دیگر محکمہ جات شامل ہیں- کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ JK Waqf Board Reviews Milad un Nabi Arrangements

اس موقعے پر تمام محکمہ جات کی طرف سے میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کے پیش نظر آثار شریف درگارہ حضرت بل اور دیگر زیارت گاہوں پر ان متبرک ایام اور عرس پاک کے دوران حاضری دینے والے زائرین کی سہولیات کے لیے کئے گئے مناسب انتظامات سے متعلق جانکاری دی گئی۔ Milad un Nabi Arrangements in Kashmir

میٹنگ کے دوران وقف چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے متعلقہ محکموں پر زیارت گاہوں پر پینے کے صاف پانی، بلا خلل بجلی کی سپلائی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کی سہولیت کو بھی دیر تاک تک مہیا رکھے جانے پر زور دیا، تاکہ زائرین کو واپس اپنے گھروں تک پہنچنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔Darakhshan Andrabi Reviews Milad un Nabi Arrangements

انہوں نے امید ظاہر کی کہ متبرک ایام کے دوران میلادالنبی ﷺ کی تقریبات کو احسن طریقے سے انجام دینے کےلئے تمام متعلقین اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائے گے۔

مزید پڑھیں: Preparation for Jashn e Eid Milad un Nabi اجمیرشریف میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں زوروں پر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.