ETV Bharat / state

Darakhshan Andrabi on Eidgah عید گاہ کو ٹھیک کرنے میں تین سال لگیں گے، درخشان اندرابی

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی کا کہنا ہے کہ عیدگاہ میں نماز عید کی اجازت یا پابندی پر حکومت ہی فیصلہ لے سکتی ہے۔

عید گاہ کو ٹھیک کرنے میں تین سال لگیں گے، درخشان اندرابی

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 6:08 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر) : جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی کا کہنا ہے کہ عید گاہ میں عید الضحیٰ کے موقع پر نماز عید کی ادائیگی کے بارے میں فیصلہ سرکار لے گی جبکہ وقف بورڈ اس کی خستہ حالی کو ٹھیک کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔ درخشاں اندرابی نے کہا کہ ’’وقف بورڈ کو عید گاہ کی زمین ہموار کرنے میں کم از کم تین برس لگ جائیں گے۔‘‘ ان کا کہنا تھا: ’’حالات اچھے ہونے کے بعد وہاں عید کی نماز بھی ادا کی جائے گی۔‘‘ وقف چیئرپرسن نے ان باتوں کا اظہار منگل کو سرینگر میں نامہ نگاروں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔

عید گاہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا: ’’یہ سرکار کے ہاتھ میں ہے، ہم یہ کہیں گے کہ عید گاہ کی صورتحال تیس برسوں سے خستہ ہے، ہم وہاں کام کر رہے ہیں اور ہمیں زمین ہموار کرنے میں کم سے کم تین سال لگ جائیں گے۔‘‘ ان کا کہنا تھا ’’حالات ٹھیک ہو رہے ہیں اور حالات اچھے ہونے کے بعد جب وہاں کا گرائونڈ صحیح ہوگا توعید نماز ادا کی جائے گی لیکن اس کے لئے ہمیں ابھی گرائونڈ تیار کرنا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Kashmiri Shrine Tourism کشمیری زیارتگاہوں کو سیاحت کے لئے بھی کھولا جا سکتا ہے، منوج سنہا

ڈاکٹر درخشان اندرابی نے دعویٰ کیا کہ جموں وکشمیر وقف بورڈ کو سرکار سے کوئی فنڈس نہیں ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’درگاہ حضرت بل کی تعمیر و ترقی میں کچھ نہ کچھ (حکومت کا حصہ شامل) ہونا چاہئے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’وقف بورڈ کے دائرے میں جو چیزیں آتی ہیں ان میں بھی ایک نیا دور آیا ہے جس کےلئے ہم سرکار اور لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔‘‘

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.