ETV Bharat / state

JK teachers’ PG Degrees: اساتذہ سے 15اگست تک پی جی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کی ہدایت - گورنمنٹ ٹیچرز پی جی ڈگری

جموں و کشمیر انتظامیہ نے گورنمنٹ ٹیچرز سے مشتہر شدہ لِنک پر پی جی ڈگریوں کی تفصیلات پُر کرانے اور ان کی تصدیق کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

a
a
author img

By

Published : Aug 12, 2023, 1:01 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): سرکار نے محکمہ اسکول ایجوکیشن سے کہا ہے کہ مختلف مضامین میں پوسٹ گریجویٹ ماسٹرز اور اساتذہ کی ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق کوئی نوٹس نہیں لے رہا ہے۔ اگرچہ پی جی ڈگریوں کی تصدیق کے بارے میں ماضی میں بھی متعلقہ محکمہ کو اس طرح کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاہم محکمہ کے ہیومن ریسورس منیجمنٹ سیکشن نے کہا کہ ’’ان ماسٹرز اور اساتذہ سے درخواست کی گئی ہے کہ جنہوں نے سروس کے دوران باقاعدہ فاصلاتی نظام تعلیم یا پرائیوٹ موڑ کے ذریعے مختلف مضامین میں پوسٹ گریجویٹ ڈگریاں حاصل کی ہیں، لیکن بار ہا یاد دہانی کے باوجود بھی ڈگریوں سے متعلق ضروری معلومات آج تک فراہم نہیں کی ہے وہ ان تفصیلات کو جلد از جلد پُر کرلیں۔‘‘

اس حوالہ سے متعلقہ عہدیداروں نے کہا کہ انہیں ایک مرتبہ پھر سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ معاملے کی نزاکت کو محسوس کریں اور رواں ماہ 15 اگست یا اس سے پہلے اپنی پی جی ڈگریوں سے متعلق مطلوبہ معلومات فراہم کریں تاکہ 15 اگست تک تفصیلات وقف شدہ لنک پر اپ لوڈ کی جا سکیں۔ کیونکہ مقررہ مدت کے بعد لنک بند ہو جائے گی اور میعاد گزر جانے کے بعد مذکورہ ماسٹرز یا اساتذہ پھر کسی بھی سینیارٹی لسٹ یا پروموشن میں شامل کرنے کا کوئی دعویٰ نہیں کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Article 370 Abrogation Anniversary دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد 50 سے زائد سرکاری ملازمین برطرف

واضح رہے کہ جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین خاص کر محکمہ تعلیم میں بطور اساتذہ کام کر رہے افراد کی ویریفکیشن کے حوالہ سے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ علاوہ ازیں سرکاری ملازمین کی دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائے جانے کے حوالہ سے بھی کئی احکامات صادر کیے گئے ہیں اور اس حوالہ سے بائیومیٹرک حاضری (Biometric Attendance) کے لئے مشینیں بھی نصب کی ہیں۔ جبکہ گزشتہ دو برسوں کے دوران کئی سرکاری ملازمین کو عسکری تنظیموں کے ساتھ تعلقات یا روابط کے الزام میں نوکریوں سے برطرف بھی کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.