ETV Bharat / state

JK SSB Appointments: جموں و کشمیر، چھبیس ہزار اسامیوں کے لیے چھبیس لاکھ درخواستیں - جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ

سروس سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی) نے گذشتہ 4 برس میں 17 ہزار سے زائد تقرریاں عمل میں لائی ہیں۔ Appointments Through JK SSB During past 4 Years

a
a
author img

By

Published : Jun 5, 2023, 1:08 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر میں تعلیم یافتہ بے روزگاروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ 4 برسوں کے دوران جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کو (مختلف اسامیوں کی بھرتی کے لئے) تقریباً 26 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2019 سے 2023 تک 26 ہزار 687 اسامیوں کو سروس سلیکشن بورڈ کی جانب سے مشتہر کیا گیا ہے، جس کے لیے 26 لاکھ 22 ہزار 285 درخواستیں موصول ہوئیں۔ اس عرصے میں 17 ہزار 668 امیدواروں کی تقرری بھی عمل میں لائی گئی۔

سال 2019 میں سروس سلیکشن بورڈ کو ایک لاکھ 30 ہزار 940 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 2616 امیدواروں کی تقرری عمل میں لائی گئیں۔ اسی طرح سال 2020 میں 3 لاکھ 66 ہزار 670 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 1447 امیدواروں کا تقرر کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں 6 لاکھ 65 ہزار 360 درخواستیں موصول ہوئیں اور اس میں سب سے زیادہ 9 ہزار 329 تقرریاں عمل میں لائی گئیں۔

مزید پڑھیں: جموں وکشمیر میں بے روزگاری کی شرح 21 فیصد سے تجاوز

گذشتہ برس یعنی 2022 میں بورڈ کو 4 لاکھ 59 ہزار 315 درخواستیں موصول ہوئیں، 3505 اسامیوں کو مشتہر کیا گیا اور 4276 امیدواروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ اس دوران ایس ایس بی کو مختلف محکموں کی جانب سے 3239 اسامیاں موصول ہوئیں، جن پر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ ایسے میں گذشتہ 4 برسوں کے دوران مجموعی طور پر 17 ہزار 668 اسامیوں کی تقرریاں عمل میں لائی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.