ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti Daughter التجا مفتی پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی میڈیا ایڈوائزر مقرر - جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی

اگست 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت پی ڈی پی کی سربراہ و جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کو حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد ہی میڈیا میں التجا مفتی کے بیانات کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ Ilitija Mufti appointed as Mehbooba Mufti's media advisor

Iltija appointed media advisor
Iltija appointed media advisor
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 7:07 AM IST

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے التجا مفتی کو پارٹی صدر اور ان کی والدہ محبوبہ مفتی کی میڈیا ایڈوائزر مقرر کیا ہے۔ پی ڈی پی کے ترجمان اعلیٰ سہیل بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ التجا مفتی کو آج محبوبہ مفتی کا میڈیا ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ التجا 2019سے محبوبہ مفتی کی سوشل میڈیا انچارج ہیں۔

Iltija appointed media advisor
Iltija appointed media advisor

بیان میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جب جموں وکشمیر کے لگ بھگ سبھی مین اسٹریم پارٹیوں کے لیڈران کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا تو اس دوران التجا مفتی نے مرکزی حکومت کے اس فیصلے کی سخت نکت چینی کی اور اپنی آواز بلند کرتی رہی۔

التجا مفتی 2019 سے محبوبہ مفتی کے سوشل میڈیا ہینڈلز کی انچارج ہیں، سنہ 2019 میں ہی ان کی والدہ محبوبہ مفتی سمیت جموں و کشمیر کے مرکزی دھارے کے رہنماؤں کو مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوجی اور سابق ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

التجا مفتی نے اپنی تقرری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ایسے وقت میں جب جموں و کشمیر کے لوگ اپنے آپ کو مکمل افراتفری، مایوسی اور اندھیرے میں ڈالے ہوئے پاتے ہیں، ہر ممکن طریقے سے مدد کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔" گزشتہ سال ستمبر میں التجا مفتی نے کہا تھا کہ وہ جموں و کشمیر میں موجودہ "خوف زدہ ماحول" کے تحت سیاست میں شامل نہیں ہونا چاہتی ہیں۔ تاہم التجا مفتی نے سیاست میں شامل ہونے کو مکمل طور پر یہ کہتے ہوئے مسترد نہیں کیا تھا کہ مستقبل کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔

مزید پڑھیں: محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا کو "ریگولر پاسپورٹ" ملا

واضح رہے کہ اگست 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت پی ڈی پی کی سربراہ و جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی اور کشمیر کے دیگر سیاسی رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.