کٹھوعہ، سری نگر: بسوہلی پشمینہ کو جیوگرافیکل انڈیکیشن یعنی جی آئی ٹیگ دیا گیا ہے۔ جس کے بعد بسوہلی پشمینہ، نیٹنگز اور راجواری چکر ووڈ کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ اس موقعے پر جموں وکشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے بسوہلی پشمینہ اور ادھمپور کلاڈی کو جیوگرافیکل انڈیکیشن ملنے پر دستکاروں اور بنکروں کو مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ فخر کا لمحہ ہے۔ اس اقدام سے بسوہلی پشمینہ اور کلاڈی ڈیری پروڈکٹز سے وابستہ افراد اور خاندانوں کا حوصلہ بڑے گے جب کہ ان کے آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:
یہ پشمینہ مصنوعات جموں صوبہ کے کٹھوعہ ضلع کے بسوہلی علاقہ میں تیار کی جاتی ہے۔ جموں وکشمیر صدیوں پرانی روایتی دستکاری اپنی غیر معمولی خصوصیات کے لیے پہنچانی جاتی ہے۔ ایسے میں محکمۂ صنعت و تجارت کے کمشنر سیکرٹری اور محکمۂ ہینڈلوم جموں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وکاش گپتا کی قیادت میں ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈی کرافٹس اینڈ لوم جموں نے بسوہلی پشمینہ کے پرانے ہنر کو از سر نو زندہ کرنے کے مشن کا آغاز کیا ہے۔ متعلقہ محکمہ کے مطابق اس جی آئی مارک کو محفوظ کرنا بسوہلی پشمینہ دستکاروں کی مدد کے لیے مشترکہ سہولتی مراکز کا قیام، رجسٹرڈ پشمینہ دستکارو اور کواپریٹو سوسائٹیز کے نیٹ ورک کو وسعت دینا اور کاریگروں کے کلسٹرز کو تیار کرنے کے علاوہ ان باصلاحیت دستکاروں کو مختلف اسکیموں تک رسائی فراہم کرنا وغیرہ شامل ہیں۔