حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 81 نئے پازٹیو کیسز پائے گئے ہیں جن میں سے 22 کا تعلق خطے جموں سے ہے جبکہ 59 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ علاوہ ازیں 67 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 16 کا تعلق جموں سے ہے جبکہ 51 کشمیر وادی سے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں اب تک 1 لاکھ 23 ہزار 059 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ 702 کیسز فعال ہیں۔ اس کے علاوہ 1954 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔ فوت شدہ افراد میں 1229 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے جبکہ جموں خطے میں 725 افراد کورونا سے فوت ہوئے ہیں۔