جموں وکشمیر میں آج کورونا وائرس کے 431 تازہ پازیٹیو کیسز کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار 3 سو تیس ہو گئی جبکہ 10 تازہ ہلاکتوں کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 1،651 ہوگئی۔
حکام نے بتایا کہ آج پائے گئے کیسز میں سے 253 کا تعلق جموں سے ہے اور 178 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔
حکام کے مطابق آج ضلع جموں میں سب سے زیادہ کیسز 122 ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ سرینگر میں 84 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
کپواڑہ: 03 انتخابی حلقوں میں 29 امیدوار میدان میں
حکام نے بتایا کہ 495 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں سے 220 جموں سے ہیں اور 275 کشمیر وادی سے ۔
حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 5 ہزار 3 سو 57 فعال کیسز ہیں جبکہ اب تک 1 لاکھ 3 سو 30 مریض صحتیاب ہو ئے ہیں۔ وہیں ہلاکتوں کی کُل تعداد 1,651 ہے جن میں سے 566 جموں سے اور 1085 کشمیر وادی سے ہیں۔