ETV Bharat / state

کورونا متاثرین کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز - kashmir covid 19

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 1217 نئے پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔

کورونا متاثرین کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 9:13 PM IST

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 1217 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 71,049 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 720 خطہ جموں سے ہیں اور 497 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں 20 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں 12 جموں سے ہیں اور 8 کشمیر وادی سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 1937 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 1154 جموں خطے سے ہیں اور 783 کشمیر وادی سے ہیں۔

حکام نے بتایا سب سے زیادہ ضلع جموں میں 301 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ ضلع سرینگر میں 180 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی تقریر شروع ہوتے ہی بھارتی مندوب کا واک آؤٹ

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 71049 پازیٹیو کیسز میں سے 18430 کیسز فعال ہیں جبکہ 51494 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1125 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سے 306 جموں سے ہیں اور 819 کشمیر وادی سے ہیں۔ بلیٹن کے مطابق 1539284 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 20 ستمبر تک 1468235 کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 14204 ہے ان میں سے 2158 فعال ہیں جبکہ 11761 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 285 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.