ETV Bharat / state

Political Parties on High Tea Meeting: ہائی ٹی میٹنگ کا ایجنڈا واضح ہونا چاہیے، پی ڈی پی - آل پاٹیز میٹنگ کشمیر

جموں و کشمیر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے آج شام کشمیر کی سیاسی پارٹیوں کو راج بھون میں میٹنگ کے لیے مدعو کیا ہے۔ اس میٹنگ کے لیے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، پی ڈی ڈی صدر محبوبہ مفتی، جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام محمد میر، اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری، پی ڈی ایف کے صدر حکیم یاسین، پیوپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون اور سی پی آئی ایم اسٹیٹ سیکریٹری محمد یوسف تاریگامی کو مدعو کیا گیا ہے۔ LG Sinha Invites Political Parties for High-Tea

reactions-of-political-parties-on-hi-tee-meeting-in-kashmir
ہائی ٹی میٹنگ کا ایجنڈا واضع ہونا چاہیے پی ڈی پی
author img

By

Published : Jun 29, 2022, 5:31 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر ایل جی منوج سنہا کی جانب سے خطے کی تمام پارٹیوں کو میٹنگ کے لیے مدعو کرنے پر نیشنل کانفرنس اور دیگر سیاسی جماعتوں نے کہا کہ وہ اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ وہیں پی ڈی پی کا کہنا ہے کہ ایل جی کو میٹنگ کا ایجنڈا واضح کرنے چاہیے تھا۔ Reactions Of Political Parties on Hi Tea Meeting
نیشنل کانفرس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اجلاس میں شرکت کرنے جارہے ہیں۔ وہیں پی ڈی پی ترجمان سہیل بخاری نے کہا کہ ایل جی منوج سنہا کے دفتر سے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کو "ہائی ٹی" کے لیے آج صبح دعوت موصول ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میٹنگ کا ایجنڈا واضح نہیں ہے اور موجودہ صورتحال میں ہائی ٹی پارٹی کی ترجیح نہیں ہے۔

ہائی ٹی میٹنگ کا ایجنڈا واضع ہونا چاہیے پی ڈی پی
انہوں نے کہا کہ "جن حالات سے ہم گزر رہے ہیں، اس دوران ہائی ٹی جیسی چیزیں ترجیحات میں نہیں ہوسکتیں۔ ایسے میں اگر کسی مسئلے پر بات ہونی ہو تو اس کے بارے میں ذکر کرنا بہت ضروری ہے۔ ایسا کوئی ایجنڈا اس کارڈ پر نہیں لکھا گیا ہے۔"

مزید پڑھیں:

پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون دلی گئے ہوئے ہیں اور ان کے ایک قریبی ساتھی نے بتایا کہ وہ اس میٹنگ میں شاید شرکت نہیں کر پائیں گے۔ وہیں دیگر سیاسی جماعتوں کے صدور جن میں اپنی پارٹی کے بانی الطاف بخاری، کانگریس کے صدر غلام محمد میر، سی پی آئی ایم کے اسٹیٹ سیکریٹری یوسف تاریگامی نے اس اجلاس میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.