سرینگر: مویشیوں میں لمپی اسکن نامی بیماری کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ حکام نے جمعرات کو یونین ٹیریٹری میں مویشیوں کی درآمد کے ساتھ ساتھ چوپاؤں کی بین اضلاع نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی 25اکتوبر تک نافذ رہے گی۔ Import of bovines banned in JK
واضح رہے کہ چوپائوں میں لمپی اسکن وائرس کے متعدد کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ پشو پالن کی جانب سے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر اسکریننگ سنٹر قائم کیا گیا۔ محکمہ کی جانب سے لمپی اسکین وائرس کی روکتھام کے لیے پہلے ہی ویکسینیشن ڈرائیو شروع کی گئی ہے، جبکہ اسکریننگ سنٹر کے قیام کے علاوہ مویشی پروروں کو اس حوالہ سے آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔Screening Centre on Sgr Jammu Highway
لمپی اسکن نامی بیماری میں جانوروں کی جلد پر پھوڑے یا گٹھلیاں بننا شروع ہو جاتے ہیں اور یہ نشان جانوروں کی جلد پر واضح نظر آتے ہیں۔ لمپی اسکن بنیادی طور پر ایک وائرس ہے جو وبا کی شکل میں ہی پھیلتا ہے جس سے متاثرہ جانور کی جلد پر پھوڑے نمودار ہونا شروع ہو جاتی ہیں، مویشی بخار میں مبتلا ہوتے ہیں ٹانگوں میں سوزش پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ جانور چارہ کھانا بھی چھوڑ دیتے ہیں اور وزن تیزی سے کم ہونے لگتا ہے اور جانوروں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔ Cattle Farmers of JK Worried over Lumpy Skin Disease
مزید پڑھیں: Lumpy Skin Disease Worries Farmers لمپی اسکن بیماری پھیلنے سے مویشی پرور پریشان