ETV Bharat / state

Hartal Calls Thing Of Past In JK جموں و کشمیر میں ہڑتال اب قصہ پارینہ، منوج سنہا - منوج سنہا پاکستان کی تنقید

سرینگر کے امر سنگھ کالج میں منعقدہ تقریب کے دوران جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: ’’پڑوسی ملک کی کال پر تعلیمی اداروں کے بند رہنے کا دور ختم ہوگیا ہے۔‘‘ manoj Sinha on hartals in jammu kashmir

جموں و کشمیر میں ہڑتال اب قصہ پارینہ، منوج سنہا

author img

By

Published : Jul 14, 2023, 5:00 PM IST

جموں و کشمیر میں ہڑتال اب قصہ پارینہ، منوج سنہا

سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے، نام لیے بغیر، پاکستان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا: ’’جموں وکشمیر کبھی ملی ٹنسی کی آماجگاہ ہوا کرتا تھا، لیکن آج یہ ٹورزم کی آماجگاہ بن گیا ہے۔ یہاں ہر سال جنوری کی پہلی تاریخ کو ہی باقاعدہ ہڑتال کا کلینڈر جاری کیا جاتا تھا لیکن اب یہاں سال بھر تعلیمی ادارے کھلے رہتے ہیں اور کاروبار بھی معمول کے مطابق چلتا ہے۔‘‘ ایل جی نے مزید کہا: ’’پڑوسی ملک کی کال پر یہاں تعلیمی اداروں اور کاروبار کے بند رہنے کا دور ختم ہوا ہے۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو سرینگر کے امر سنگھ کالج میں طلباء کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے امر سنگھ کالج میں منعقدہ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا: ’’جموں وکشمیر کبھی ملی ٹنسی کا ہاٹ اسپاٹ تھا لیکن آج یہ ٹورزم کا ہاٹ سپاٹ بن گیا ہے۔‘‘ ایل جی کے مطاب:’’یہاں روز پڑوسی ملک کی کال پر اسکول، کالج بند ہوجاتے تھے جس کی وجہ سے آپ (طلبا) کو پڑھنے کا موقع نہیں ملتا تھا اب وہ دن ختم ہو گئے ہیں جب کسی کی کال پر یہاں تعلیمی ادارے اور کاروبار بند ہوتا تھا۔‘‘ سنہا کے مطابق ’’یہاں ہر سال یکم جنوری کو ہی باقاعدہ ہڑتال کلینڈر جاری کیا جاتا تھا اب یہاں سال کے 365 دن معمولات زندگی بحال رہنے کی کوشش کی جاتی ہے جس میں ہمیں کامیابی نصیب ہوئی ہے۔‘‘

منوج سنہا نے کہا کہ ’’امن و شانتی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سال گزشتہ میں ایک کروڑ 88 لاکھ سیاح جموں و کشمیر کی سیر کے لئے آئے لیکن امسال یہ تعداد 2 کروڑ تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’کشمیر کے لوگ امن کے ماحول سے مستفید ہو رہے ہیں اور آج نوجوانوں کو جہلم ریور فرنٹ پر گاتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے اور طلبا پڑھائی میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: ذاکر موسی کی ہلاکت پر وادی میں ہڑتال کی اپیل

امر سنگھ کالج میں خطاب کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر ملک کی بڑھتی ہوئی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر نہ صرف زرعی شعبے میں بلکہ باغبانی کے شعبے میں بھی تیز رفتاری سے ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’جموں وکشمیر میں ہر دن پانچ سو سے زیادہ انٹرپرونیور اپنی زندگی کی نئی شروعات کر رہے ہیں۔‘‘ منوج سنہا نے کہا کہ ’’ہمیں بہت کم وقت میں سرمایہ کاری کی لا تعداد درخواستیں / تجاویز موصول ہوئی ہیں‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’بھارت کے ڈاکٹروں نے عالمی وبا کورونا وائر کے خلاف ویکسین تیار کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کیا۔‘‘ طلبہ سے خصوصی طور متوجہ ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ملک اور جموں وکشمیر کو مزید مضبوط بنانے کے لئے طلباء کا رول انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ملک کے مستقبل کا انحصار طلبا پر ہی ہے۔‘‘

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.