ETV Bharat / state

Kashmiri Shrine Tourism کشمیری زیارتگاہوں کو سیاحت کے لئے بھی کھولا جا سکتا ہے، منوج سنہا - Manoj Sinha Visits Dargah Hazratbal

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ کشمیر کی زیارتگاہوں کو بھی سیاحتی سرگرمیوں کے لیے کھولا جا سکتا ہے تاہم انہوں نے اس ضمن میں عوام اور وقف بورڈ سے مشاورت فراہم کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔Kashmiri Shrines Potential Places for Tourism

18856305
18856305
author img

By

Published : Jun 27, 2023, 4:55 PM IST

کشمیری زیارتگاہوں کو سیاحت کے لئے بھی کھولا جا سکتا ہے، منوج سنہا

سرینگر (جموں و کشمیر) : جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو سرینگر کے مضافاتی علاقہ حضرتبل میں واقع درگاہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عیدالاضحی کی نماز کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ منوج سنہا نے اس موقع پر کہا کہ عید نماز کی تیاریوں کے لئے انہوں سویل انتظامیہ کے افسران کے ساتھ پہلے ہی جائزہ لیا ہے اور ان کو ہدایات دی ہے کہ اس متبرک دن پر ہر ممکن سہولت کو یقینی بنایا جائے۔

منوج سنہا نے کہا کہ ’’کشمیر میں زیارتگاہوں پر کافی تعداد میں لوگ آتے ہیں اور ان پاک مقامات کو سیاحت کے لئے بھی کھولا جا سکتا ہے جس کے لئے وقف بوڑ اور عوام ان کو مشاورت فراہم کر سکتے ہیں کہ ’’کس طرح اس سیاحت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے امرناتھ یاترا پر ملک بھر سے لوگ آتے ہیں اسی طرح وادی کی زیارتگاہوں سے ملک بھر سے لوگ آ سکتے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ درگاہ حصرتبل میں عید الفطر اور عید الاضحی کی اجتماعی نماز پر کوئی پابندی نہیں رہی ہے البتہ سرینگر کے عیدگاہ میں عیدین کی نمازوں کو ادا کرنے کی اجازت گزشتہ چار برسوں سے نہیں دی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں وقف چیرپرسن درخشاں اندرابی نے کہا کہ ’’عید گاہ کا میدان کافی خستہ حالت میں ہے اور اسکو بحال کرنے میں تین برس کا وقت درکار ہے جس کے بعد وہاں نماز عیدین ادا کرنے کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔‘‘

ادھر، آج سرینگر میں جامع مسجد کے اوقاف انجمن نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحٰی کی نماز عیدگاہ میں صبح نو بجے ادا کی جائے گی۔ اوقاف نے مزید کہا ہے کہ بارش یا خراب موسم کی صورتحال میں نماز عید جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔ انجمن اوقاف نے گزشتہ چار برسوں میں اگرچہ نماز عیدین عیدگاہ میں ادا کرنے کے اعلانات کئے تھے تاہم انتظامیہ نے انکو اس کی اجازت نہیں دی تھی۔

مزید پڑھیں: Eid Ul Adha 2023 تاریخی عیدگاہ سرینگر میں عید الاضحیٰ کی نماز صبح 9 بجے ادا کی جائے گی، انجمن اوقاف

غور طلب ہے کہ وادی میں یہ روایت عام تھی کہ درگاہوں اور زیارتگاہوں پر سیاسی لیڈران اور حکام کی دستار بندی کی جاتی تھی تاہم وقف بوڈ کے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ نے ایک حکمنامہ جاری کرکے اس پر ستمبر 2022 میں پابندی عائد کی تھی۔ اس فیصلے کی عوامی حلقوں نے پذیرائی بھی کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.