ETV Bharat / state

JK GST Revenue Increases جموں و کشمیر میں جی ایس ٹی محصولات میں اضافہ - جموں و کشمیر جی ایس ٹی

جموں و کشمیر انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ''گذشتہ برس کے مقابلے میں رواں مالی برس اگست تک جی ایس ٹی محصولات میں 543.23 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔'' GST revenue JK

JK GST Revenue 2022
JK GST Revenue 2022
author img

By

Published : Sep 5, 2022, 5:11 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر میں مالی برس 2022-2023 کے پہلے پانچ مہینوں میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وصولی میں 2.09 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انتظامیہ کے ایک سینئر افسر کے مطابق امسال یکم اپریل سے 31 اگست تک جموں و کشمیر میں گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کی 3002.26 کروڑ روپے آمدنی ہوئی ہے جو 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں 22.09 فیصد زیادہ ہے۔Increase in JK GST revenue this year

عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’’گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اگست تک محصولات میں 543.23 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کے لیے ماہانہ اوسط وصولی اگست تک 600.45 کروڑ روپے ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے لیے 491.80 کروڑ روپے تھی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ریاستی محکمہ ٹیکس کے نفاذ کے ونگوں کی نفازی سرگرمیاں، خاص طور پر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان سے وصولی کے سلسلے میں، جنہوں نے ریٹرن فائل نہیں کیے ہیں، امسال جی ایس ٹی کی زیادہ وصولی کی ایک وجہ ہے۔ JK GST Revenue 2022

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں جی ایس ٹی 7 جولائی 2017 کو نافذ کیا گیا تھا، جب یہ خطہ ایک ریاست تھی اور دفعہ 370 کے تحت اسے خصوصی حیثیت حاصل تھی۔ جی ایس ٹی کو ایک ہفتہ کی تاخیر کے بعد اس وقت کی ریاستی مقننہ نے اپوزیشن جماعتوں کے بائیکاٹ کے درمیان پاس کیا تھا۔

مزید پڑھیں: Topi Business During Ramadan: لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ٹوپیوں کا کاروبار عروج پر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.