ETV Bharat / state

Altaf Bukhari on Assembly Election: عوامی مشکلات کے ازالے کیلئے منتخب حکومت ناگزیر، بخاری - یونین ٹیریٹری میں اسمبلی انتخابات

جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر سید الطاف بخاری نے یونین ٹیریٹری میں اسمبلی انتخابات جلد از جلد منعقد کرائے جانے کی اپیل کی۔ Jammu and Kashmir Assembly Election

a
a
author img

By

Published : May 12, 2023, 12:25 PM IST

Updated : May 12, 2023, 3:22 PM IST

جموں: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جماعت کے ترقیاتی ایجنڈے کو جموں وکشمیر کے سبھی خطوں کی حمایت حاصل ہے۔ جموں خطے میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ ’’یو ٹی میں جلد از جلد اسمبلی انتخابات ہونے چاہیے۔‘‘ اپنی پارٹی کے صدر نے کہا کہ ’’ہم سبھی خطوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پالیسی لاگو کریں گے۔ وہیں سیاحتی شعبے کی ترقی کے ساتھ اقتصادی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینا چاہتے ہیں۔ جموں و کشمیر کے درمیان ثقافتی رابطے ناگزیر ہیں جس سے مختلف طبقہ جات کے درمیان بھائی چارہ مضبوط ہوگا۔ لہذا دوبارہ روایت کی بحالی ان تعلقات کو دوبارہ سے قائم کرنے اور جموں اور سرینگر میں کاروبار کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔‘‘

انہوں نے جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے میں ہو رہی تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا، تاہم سید الطاف بخاری نے وزیز اعظم سے امید جتائی کہ وہ جلد (جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے سے متعلق کیا گیا) وعدہ وفا کریں گے۔ عوامی سرکار نہ ہونے سے جموں و کشمیر میں سست رفتار سے ہو رہی تعمیر و ترقی اور عوام کو درپیش مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا: ’’آج بھی کئی اہم پروجیکٹ زیر تکمیل ہیں اور انتظامیہ پیدل پلوں، سڑک رابطے، صحت مراکز کی حالت خستہ ہے جبکہ اسکولوں اور ہسپتالوں میں عملہ دستیاب نہیں ہیں۔‘‘

بخاری نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ’’پارٹی رہنما پارٹی کی ترقیاتی پالیسی کو لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہے ہیں جس وجہ سے زیادہ سے زیادہ لوگ ہماری جماعت کا حصہ بن رہے ہیں۔‘‘ جموں میں خطاب کرتے ہوئے اپنی پارٹی صدر نے مزید کہا کہ ’’یہاں ایل جی انتظامیہ کی وجہ سے لوگ مایوسی کا شکار ہیں۔ لوگوں کے مسائل پر انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ لہذا لوگوں کے بڑھتے ہوئے مسائل اور مشکلات کے ازالے کے لیے منتخب حکومت ناگزیر ہے۔‘‘

Last Updated : May 12, 2023, 3:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.