ETV Bharat / state

Jhelum Becomes Srinagar Dumping Yard دریائے جہلم کوڈے دان میں تبدیل

سرینگر شہر میں واقع دریائے جہلم میں شہر کا کوڑا کرکٹ ڈالنے سے اس کی رونق ماند پڑ رہی ہے جب کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن میں صفائی ملازمین کی کم تعداد ہونے سے وہ دریا کی گندگی صاف کرنے سے قاصر ہے۔ Srinagar Dumping Yard

Jhelum Becomes Srinagar Dumping Yard
دریائے جہلم کوڈے دان میں تبدیل
author img

By

Published : Oct 27, 2022, 9:31 AM IST

Updated : Oct 27, 2022, 2:17 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں دریائے جہلم شہر کا کوڑا دان بن گیا ہے، کیونکہ انتظامیہ نے گھروں سے نکلنے والے کچروں اور فاسد مادوں کو سائنسی بنیادوں پر ڈمپ کرنے کا کوئی بند و بست نہیں کیا ہے۔ انتظامیہ کی لاپرواہی اور شہریوں کی غفلت کے سبب اس دریا میں شہر کا کوڑا کرکٹ پھینکا جارہا ہے جس سے دریا کا پانی آلودہ ہو رہا ہے، ساتھ ہی یہ اس کی رونق بھی ماند پڑ گئی ہے۔ دریائے جہلم جموں و کشمیر کی آبادی خاص طور پر سرینگر شہر میں صاف پانی کا اہم ذریعہ ہے لیکن اب اس کی حالت ناگفتہ بہ ہوگئی ہے۔ مقامی لوگ اس دریا کی حالت کو دیکھ کر پریشان ہیں تاہم اس کے آلودہ ہونے پر اپنے آپ کو اور انتظامیہ کو بھی قصوروار مانتے ہیں۔ چند دہائی قبل یہ دریا سیر و تفریح کا مقام تھا لیکن اب یہ کوڈا دان بن گیا ہے۔

دریائے جہلم کوڈے دان میں تبدیل

واضح رہے کہ شہر سرینگر میں کثیر آبادی جہلم کے کناروں پر آباد ہے جو اپنے گھروں سے فضلہ اور گندگی اس میں ہی ڈال دیتی ہیں۔ وہیں سرینگر میونسپل کارپوریشن اگرچہ صفائی کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے لیکن کارپوریشن میں صفائی ملازمین کی کم تعداد ہونے سے وہ گندگی صاف کرنے سے قاصر ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور مقامی لوگوں کو مل کر اس اہم آبی ذخیرے کو محفوظ رکھنے کے لیے کمر بستہ ہونی کی ضرورت ہے۔ Jhelum River Turned Into a Garbage Dump

Last Updated : Oct 27, 2022, 2:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.