وزارت قانون و انصاف کے حکم نامے کے مطابق 'دستور کے آرٹیکل 222 کے کلاز (1) کے ذریعے دیئے گئے اختیار کا استعمال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے چیف جسٹس آف انڈیا سے مشاورت کے بعد جسٹس راجیش بندل کا تبادلہ کلکتہ ہائی کورٹ میں کردیا۔
جسٹس بنڈل کو کلکتہ ہائی کورٹ میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کی جسٹس بنڈل کو تین ہفتوں قبل ہی جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا-