ETV Bharat / state

LG Sinha on Chandrayaan 3 Landing: 'چندریان 3کی کامیابی پوری انسانیت کے لیے فخر کا لمحہ'

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 7:45 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر قوم، خاص کر اسرو سائنسدانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

manoj sinha
LG Sinha
چندریان 3کی کامیابی پوری انسانیت کے لیے فخر کا لمحہ

سرینگر (جموں و کشمیر): ’’چندریان 3 کی کامیاب سافٹ لینڈنگ پوری انسانیت کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ بھارت کی سائنسی ایجادات، کامیابیاں صرف ملک کے ایک سو چالیس کروڑ شہریوں کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے انجام دی جاتی ہیں۔ جیسا کہ کووڈ ویکسین کی صورت میں پورے عالم نے مشاہدہ کیا۔‘‘ ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر کے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات چیر کرتے ہوئے کیا۔

منوج سنہا کا کہنا ہے ہے کہ ’’یقیناً چندریان کی کامیاب لینڈنگ پورے قوم کے لیے افتخار کا باعث ہے جس سے ملک کے 146 کروڑ شہریوں خاص کر اسرو کے سائنسدانوں کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔‘‘ منوج سنہا نے چندریان 3کی کامیابی پر اسرو سائنسدانوں سمیت وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا: ’’ملک کی دیگر ریاست کی طرح جموں و کشمیر کے باشندوں میں بھی کافی جوش و خروش تھا۔ ہماری جی 20 تھیم کے مطابق، یہ (چندریان-3) پوری دنیا کی فلاح و بہبود کے لیے ہے۔ بھارت کے خلائی مشن سمیت دیگر سائنسی پروجیٹس شروع کرنے کا مقصد ہی پوری انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ جو کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران ہم نے اُس وقت ثابت کر دیا جب دنیا کے 120 ممالک میں ہماری (کورونا مکالف) ویکسین تقسیم کی گئی۔‘‘

مزید پڑھیں:ISRO Chief on Chandrayaan Success چندریان تھری کی کامیابی کے پیچھے سائنسدانوں کی ایک نسل کی محنت ہے: اسرو چیف

یاد رہے کہ چندریان 3 بدھ کے روز چاند کے جنوبی قطب پر کامابی سے لینڈ ہوا۔ ملک کے شہریوں، سمیت عالم بھر سے تحتنیتی پروگرامز موصول ہوئے۔ اب تک چاند پر صرف امریکہ، چین اور سوویت یونین (سابق روس) نے چاند پر اپنے سیٹلائٹ کامیابی سے اتارے ہیں۔ تاہم اب تک کوئی بھی ملک ماہتاب کے قطب جنوبی تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوا، یہ اعزاز گزشتہ روز بھارت کو حاصل ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.