جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 73 نئے کیسز پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 14 کا تعلق جموں سے ہے اور 59 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ علاوہ ازیں صوبہ کشمیر میں دو افراد کی کووڈ-19 سے موت ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ 80 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 6 کا تعلق جموں سے ہے اور 74 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔
حکام کے مطابق آج ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ کیسز 34 پائے گئے ہیں جبکہ ضلع بارہمولہ میں 10، بڈگام میں پانچ، پلوامہ میں 2، اننت ناگ اور کپواڑہ میں بالترتیب 3، شوپیاں گاندربل میں ایک ایک کیس پایا گیا ہے۔
ادھر، خطے جموں کے ضلع جموں میں 10 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ادھمپور اور راجوری میں ایک ایک کیس پایا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 1 لاکھ 27 ہزار 436 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 887 فعال کیسز ہیں، جبکہ 1 لاکھ 24 ہزار 578 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 1971 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔ فوت شدگان میں 729 جموں سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 1242 افراد کشمیر وادی سے تعلق رکھتے ہیں۔
میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 5512452 کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں سے 12 مارچ 2021 تک 5385016 کا ٹیسٹ منفی پایا گیا ہے۔