جموں و کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کووڈ-19 کے 57 نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہے۔ اپریل ماہ سے جموں و کشمیر میں لگاتار کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا تھا تاہم گزشتہ دو ہفتے سے یہاں کورونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 57 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 124506 ہو گئی ہے۔
نئے کیسز میں سے 14 خطہ جموں سے ہیں اور 43 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1936 ہو گئی ہے۔
متعلقہ افسران کے مطابق 70 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 36 جموں خطے سے ہیں اور 34 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 121822 ہو گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 124506 پازیٹیو کیسز میں سے 748 کیسز فعال ہیں جبکہ 121822 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔
پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔
لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔