ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: مزید 3474 کورونا کیسز، 26 اموات - kashmir covid cases

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3474 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس وبا میں مبتلا 26 افراد کی موت ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر: مزید 3474 کورونا کیسز، 26 اموات

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 10:37 PM IST

کورونا وائرس کی دوسری لہر کافی خطرناک دکھائی دے رہی ہے۔ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی آئے دن کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں یوٹی میں مزید 3474 افراد میں کورونا پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 26 اموات ہوئی ہیں جن میں 09 کا تعلق وادی کشمیر سے ہیں جبکہ 17 جموں خطے سے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ان چوبیس گھنٹوں کے دوران 1617 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ نئے معاملوں کے ساتھ ہی یوٹی میں اب کورونا وائرس کے مثبت معاملوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 172551 ہوگئی ہے۔ اب تک اس وائرس سے 2253 اموات جبکہ 144155 صحتیاب ہوئے ہیں۔ آج جو نئے مثبت معاملے درج ہوئے ہیں ان میں سب سے زیادہ وادی کشمیر سے ہیں جہاں 2450 افراد میں اس وباعی بیماری کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہیں جموں خطے میں 1024 لوگوں میں وائرس پایا گیا۔

وادی کشمیر کی اگر بات کریں تو یہاں انتظامیہ اس وائرس کو روکنے کے لیے اقدامات تو کررہی ہے لیکن اسکے باوجود وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ سرینگر کی اگر بات کریں تو جہان سب سے زیادہ 1017 مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔

بارہمولہ میں 429, بڈگام 268، پلوامہ 137،کپواڑہ 71، اننت ناگ 228، بانڈی پورہ 51، گاندربل 57، کولگام 181 جبکہ شوپیاں میں 11 افراد میں یہ وائرس پایا گیا ہے.

ادھر جموں خطے کی اگر بات کریں تو ضلع جموں میں 489، ادھمپور 128، راجوری 111، ڈوڈہ 48، کٹھوعہ 58، سانبہ 77، کشتواڑ 21، پونچھ 32، رامبن 17 اور ریاسی سے 43 نئے مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔ یوٹی میں اب فعال معاملے 26 ہزارسے تجاوز کر چکے ہیں. اب یہاں 26144 فعال معاملے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.