ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 3500 کے پار - جموں و کشمیر میں سخت ترین لاک ڈاؤن

جموں و کشمیر میں اگرچہ سخت ترین لاک ڈاؤن نافذ ہے لیکن فعال کیسز میں بہت زیادہ کمی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔ خطہ میں اوسطاً ہر روز تین ہزار سے زیادہ کیسز درج ہو رہے ہیں جبکہ اموات بھی تقریباً پچاس کے آس پاس ہوتی ہیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 3500 کے پار

author img

By

Published : May 23, 2021, 7:33 PM IST

جموں و کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3308 کورونا کے فعال معاملے درج کیے گئے جبکہ اس دوران 51 اموات بھی ہوئیں جس کے بعد یہاں اموات کی کل تعداد 3564 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران جموں میں 1121 کیسز اور کشمیر میں 2187 معاملے درج کیے گئے۔

خطہ میں مجموعی طور پر 270621 معاملے ریکارڈ کیے گئے جن میں سرگرم معاملوں کی تعداد 47437 ہے۔

آج بھی 4956 مریض صحت یاب ہوئے جن میں 1883 جموں اور 3073 کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔ اب یہاں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 219620 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک جموں میں 1703 افراد کی موت جبکہ کشمیر میں 1861 افراد اس وبا کا شکار بن گئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں اگرچہ سخت ترین لاک ڈاؤن کا نفاذ جاری ہے لیکن فعال کیسز میں بہت زیادہ کمی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔ خطہ میں اوسطاً ہر روز تین ہزار سے زیادہ کیسز درج ہو رہے ہیں جبکہ اموات بھی تقریباً پچاس کے آس پاس ہوتی ہیں۔

اگرچہ فروری ماہ میں جموں و کشمیر میں کورونا کے محض 600 کیسز فعال تھے۔ تاہم اب یہ تعداد پچاس ہزار کے قریب ہے۔

کچھ حلقوں کا ماننا ہے کہ فروری ماہ میں حکومت کو احتیاط کرنا تھا تاہم اس کے برعکس اس دوران متعدد پروگرامز منعقد کئے گئے جن میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جو کورونا کے پھیلنے کی وجہ بنی۔

گزشتہ برس جموں میں اموات کی شرح کم تھی تاہم دوسری لہر میں کورونا کے معاملوں اور اموات میں حیران کن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.