محکمۂ موسمیات نے ایڈوائزری Metrological Department Issues Advisory کے مطابق مغربی ہوائوں کے زیر اثر وادیٔ کشمیر میں 23 اور 24 دسمبر کے دوران چند مقامات پر بارشیں اور کہیں کہیں پر ہلکی سے درمانہ درجے کی برف باری ہو سکتی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 26 دسمبر کو ایک بار پھر مغربی ہوائیں داخل ہونگی جن کا اثر زیادہ رہیگا اور اس دوران امکان ہے کہ27 اور 28 دسمبر کے درمیان وادی کشمیر میں وسیع پیمانے پر برف باری ہوگی۔
محکمۂ موسمیات کی جاری کردہ ایڈوائزی Metrological Department Issues Advisory کے مطابق مغربی ہوائیں آج شام سے جموں و کشمیر کے موسمی صورتحال کو تبدیل کرنے والی ہیں ۔ موسمی تبدیلی کے نتیجے میں درجہ حرارت میں معمولی بہتری صرف چند کچھ وقت کیلئے آئے گی البتہ 26 دسمبرکی شام کو جموں وکشمیر کے موسم کو تبدیل کرنے کیلئے ایک بار پھر مغربی ہوائیں داخل ہونگی جس کی وجہ سے کشمیر کے میدانی علاقوں میں27سے28دسمبر کو زیادہ تر مقامات پر چلہ کلان میں پہلی ہلکی سے درمیانے درجے کی برف باری ہو سکتی ہے۔
واضح رہے وادیٔ کشمیر میں 20 اور 21 دسمبر کی درمیانی شب سے سردیوں کا باد شاہ چلہ کلان جلوہ افروز ہوگیا۔ لیکن چلہ کلاں کی پہلی رات کو لوگوں کو سردی سے کسی حد تک راحت ملی کیونکہ درجہ حرارت میں اچھی خاصی بہتری دیکھنے کو ملی۔ سرینگر میں بیتی رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا سوموار اور منگل کی درمیانی رات کو قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0ڈگری، پہلگام میں منفی5.2 کپوارہ میں منفی 2.9 اور گلمرگ میں منفی4.0ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ادھر لداخ کے لیہہ میں منفی .714 کرگل میں منفی11.3 اور دراس میں منفی 17.4ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔