انہوں نے کسانوں کے لیے کئی اسکیم کا اعلان کیا اور ٹریکٹر پر مختلف قسم کے ٹیکس کم کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ دودھ کے کاروبار کو بڑھانے کے لیے انتظامیہ مختلف اقدامات کر رہی ہے۔
ایل جی نے کہا کہ کشمیر کے نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے جموں و کشمیر کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کو کھیل میں آگے بڑھانے کے لیے کئی اقدام کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کئی مقامات پر کھیل کے لیے اکیڈمی بنائی جا رہی ہے۔
ایل جی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انتظامیہ کشمیری پنڈتوں کو بھی دوبارہ بسانے پر کام کر رہی ہے۔