جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں کشمیر پریس کلب کی جانب سے شہر کی صحافتی برادری کو کورونا ویکسن لگائی گئی۔ اس دوران 115 صحافیوں کو کورونا ویکیسن لگائی گئی۔
ویکسی نیشن کے بعد صحافیوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا قدم ہے کہ بروقت صحافیوں کورونا ویکسین لگائی گئی کیوں کہ صحافی بھی فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر ہر محاذ پر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو ویکسین لگانے میں کنفیوژن ہوگیا ہے جو سراسر بے بنیاد ہے جبکہ لوگوں کو اس معاملے میں آگے آنا چاہیے تاکہ کورونا وبا پر قابو پایا جا سکے۔