ETV Bharat / state

HC on Dal Lake Buffer Zones: ڈل جھیل بفر زون کے حوالہ سے حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 2:16 PM IST

ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے پرنسپل سیکریٹری، ایچ اینڈ یو ڈی کو ہدایت دی کہ وہ امسال 8 ستمبر اور 9 نومبر کو عدالت کی جانب سے دی گئی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے حلف نامہ داخل کریں۔ High Court on Dal Lake Buffer Zone

HC on Dal Lake Buffer Zones: ڈل جھیل بفر زون کے حوالہ سے حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت
HC on Dal Lake Buffer Zones: ڈل جھیل بفر زون کے حوالہ سے حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے بدھ کے روز پرنسپل سیکریٹری، ہاؤسنگ اور شہری ترقی (ایچ اینڈ یو ڈی) کو ہدایت دی کہ وہ ڈل جھیل کے آس پاس بفر زون کے علاقے کی دوبارہ جانچ کرنے کے حوالے سے دی گئی ہدایات کی تعمیل میں حلف نامہ داخل کریں۔ چیف جسٹس علی محمد ماگرے اور جسٹس ونود چیٹرجی کول پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پرنسپل سیکریٹری، ایچ اینڈ یو ڈی کو ہدایت دی کہ وہ اس سال 8 ستمبر اور 9 نومبر کو عدالت کی جانب سے دی گئی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے حلف نامہ داخل کریں۔HC asks to File Affidavit on Dal Lake Buffer Zone

عدالت نے وائس چیئرمین، جے اینڈ کے لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (ایل سی ایم اے) سرینگر کو بھی ہدایت دی کہ وہ ماسٹر پلان اور قابل اطلاق قانون کے مطابق تعمیرات کی اجازت دینے کی ہدایت دینے کے لیے درخواستوں اور رٹ پٹیشنوں کے جوابات داخل کریں۔ عدالت نے اس معاملے کی سماعت 28 نومبر کو مقرر کرتے ہوئے کہا کہا: ’’جواب اگلی تاریخ سے پہلے داخل کیا جانا چاہئے۔‘‘Jammu and Kashmir High Court on Dal lake

گزشتہ سماعتوں کے دوران عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل، ڈی سی رینا کو ہدایت دی تھی کہ وہ ڈل جھیل کے آس پاس کے بفر زون علاقے کا ریاستی حکام کے ذریعے دوبارہ جائزہ لینے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائیں۔ عدالت درخواستوں اور رٹ پیٹیشن کے ایک بیچ کی سماعت کر رہی تھی جس میں جواب دہندگان کو حکومت کی جانب سے 13 فروری 2019 کو مطلع کردہ ماسٹر پلان 2035 کے مطابق ڈل جھیل کے ارد گرد تعمیرات کی اجازت دینے کی ہدایت کی درخواست کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: Cleanness Drive In Dal Lake: جھیل ڈل میں" اتھواس "صفائی مہم جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.